دلچسپ و عجیب

ایک دوست نے بازار میں دوسرے دوست کو دیکھا توبولا آج فوتگی

ایک دوست نے بازار میں دوسرے دوست کو دیکھا تو بولا آج فوتگی کا اعلان سنا تو میں سمجھا تم فوت ہو گئے وشکر ہے وہ تم نہیں تھے ۔ یہ سن کر دوسرادوست بولا گر میں فوت ہوا ہوتاتو یہ دکا نہیں اس طرح نہ کھلی ہو تیں پورا بازار بند ہو جاتا ۔ پھر ایک دن وہ دوست واقعی فوت ہو گیا ۔ بتانے والے بتاتے ہیں کہ بازار میں اس دن اس کے سگے بھائی کی بھی دکان بند نہ

ہوئی اور جب اس سے اس کی وجہ پوچھی گئی تو کہنے لگا جنازہ بھی لیٹ ہے دودھ اور دہی خراب نہ ہو جاۓ میں جلدی سے ان کو بیچ کر دکان بند کر کے آتاہوں ۔ قبرستان ایسے لوگوں سے بھرے پڑے ہیں جو یہ ان کو رد سمجھتے تھے کہ دنیا ان کے بغیر رک جاۓ گی یقین مانو کچھ بھی نہیں رکتا کچھ بھی نہیں بدلتا تھوڑے

دنوں کے بعد سب کچھ ویسے کا ویساہی ہو جاتا ہے ۔ ہاں اگر کچھ فرق پڑتا ہے تو صرف اس انسان کو فرق پڑتا ہے جو اپنے اعمال کے ساتھ اس دنیا سے چلا جاتا ہے ۔ کوشش کریں کہ جاتے وقت صرف اچھے اعمال لے کر جائیں کیونکہ وہ زندگی ہماری ہمیشہ کی زندگی ہے اور ادھر بہت فرق پڑتا ہے ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button