sportsدلچسپ و عجیب

نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن بھی دورہ پاکستان کیلئے پرجوش! پاکستان کا کپتان بابر اعظم دنیا کا بیسٹ کھلاڑی ہے، ویڈیو بیان

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری ہونے کے بعد کپتان کین ویلمسن بھی دورہ پاکستان کے لیے پرجوش نظر آ رہے ہیں۔ اپنے بیان میں کیوی کپتان کین ولیمسن کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ کی ایک شاندار تاریخ ہے جوکہ تینوں فارمیٹ میں اچھی کرکٹ کھیلتی ہے، میزبان ملک کے پاس فاسٹ بولرز کی اچھی کھیپ ہے جبکہ بابر اعظم دنیا کے بہترین بیٹرز میں سے ایک ہیں۔

نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم کا ہوم گراﺅنڈ پر سامنا کرنا چیلنج ہوگا، پاکستانی اپنے میدانوں پر کرکٹ دیکھنے کے لیے بیتاب ہیں۔واضح رہے کہ مہمان ٹیم پاکستان میں 2 ٹیسٹ، 8 ون ڈے اور پانچ ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کھیلے گی۔

Sharing is caring!

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button