sports

“بابر اعظم اب سٹار نہیں رہا” تم کو شرم آنی چاہیے، تمہیں چاہیے تم زمین میں دھس جاؤ۔۔ آفتاب اقبال اپنے شو پر بابر اعظم کو برا بھلا کہنے لگے، ویڈیو وائرل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اور بلے باز بابر اعظم ایک ایسانام بن چکے ہیں جو کھیل کے میدان میں ہوں یا باہر، ہر لمحہ موضوع گفتگو رہتے ہیں۔ کبھی ان کی بطور بلے باز پرفارمنس تو کبھی کپتانی، کبھی ان کے اور دیگر بلے بازوں کے موازنے تو کبھی کچھ اور بحث۔۔۔ بابر اعظم یقیناً حالیہ دور میں کرکٹ کے ان ناموں میں شمار ہوتے ہیں جو کھیل کے میدان کے ساتھ ساتھ ڈیجیٹل دور میں ایک سوشل میڈیا سٹار بن چکے ہیں۔

کرکٹ کے تینوں فارمیٹس میں ٹاپ ٹین میں شامل بلے باز حالیہ سیریز کے دوران اپنی پرفارمنس اور کپتانی دونوں کی ہی وجہ سے زیر بحث رہے۔ پہلے انگلینڈ کے خلاف سیریز میں ان کی فارم پر سوال اٹھے تو انھوں نے ایک شاندار سنچری اور محمد رضوان کے ساتھ دو سو رنز کی ناقابل شکست شراکت داری سے اس کا جواب دیا، تو بعد میں ان کا رن ریٹ سوالیہ نشان بنا تاہم بابر اعظم ہر میدان میں الفاظ کی بجائے اپنی پرفارمنس سے ہی تنقید کا جواب دیتے رہے ہیں۔

اپنے شو میں آفتاب اقبال نے کہا کہ ’بابر اعظم اب سٹار نہیں رہا۔ کم از کم میرے لیے تو وہ سٹار نہیں۔ اس لیے نہیں کہ اس نے کیچز ڈراپ کیے۔۔۔ اس لیے نہیں کہ وہ سکور نہیں کر رہا۔۔۔ اس کے ایگو (انا) کے مسائل ہیں۔‘ ’وہ کڑ (جلن) رکھنے لگ گیا ہے کھلاڑیوں کے ساتھ۔ یہ کیا بات ہوئی۔ تم اپنے آپ کو بھول رہے ہوں، کہاں سے شروع کیا تم نے اور اللہ نے اتنی جلدی تمھیں وہ مقام عطا کیا۔ تمھیں تو چاہیے تھا تم اتنا ہی زمین میں دھنس جاتے۔ تم ایگو کے معاملات لے کر چل رہے ہو۔ بڑے ہی افسوس کی بات ہے۔ شرم کی بات ہے۔‘

Sharing is caring!

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button