sportsدلچسپ و عجیب
شاداب اور نواز کو مڈل آڈر میں کھلانا مسئلہ کا حل نہیں! بابر اعظم کو خود نمبر 4 پر آکر بیٹنگ کرنی چاہیے۔۔ عاقب جاوید کا بیان

لاہور قلندر کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو اہم مشورہ دیا ہے کہ شاداب خان اور محمد نواز کو ٹاپ آرڈر میں لانا مسئلے کا حل نہیں۔میڈیا سے گفتگو میں عاقب جاوید نے کہاکہ شاداب خان اور محمد نواز کو ٹاپ آرڈر میں لانا مسئلے کا حل نہیں، بابراعظم چوتھے نمبر پر کھیلیں جہاں مسئلہ ہے وہاں کپتان پرفارمنس دیتا ہے۔
انہوں نے مشورہ دیا کہ بابراعظم بڑے کھلاڑی ہیں، نمبر چار پر کھیلیں گے تو دیگر کھلاڑیوں کو اعتماد ملے گا، فخر زمان اور محمد رضوان کو ایسے حالات میں اوپننگ کرنی چاہیے۔انہوںنے کہاکہ کوئی کوچ کسی کو نہیں سکھا سکتا، کوچ صرف کھلاڑی کو اعتماد دیتاہے
Sharing is caring!