Islamic

عورت کی کمزوری کیا ہےاور اسکی پہچان کیسے کی جائے

عورت کی کمزوری کیا ہے یا کسی مردکی کمزوری کیاہے۔ ان میں سے اگر کسی بھی جنس کی فطرت کے بارے میں۔ کچھ لکھیں تو یہ بلکل غلط ہوگا کیونکہ بحثیت انسان دیکھا جائے تو۔خواہ کوئی مرد ہو یا عورت ان میں اچھی عادات بھی ہو سکتی ہیں اور بری بھی اسی طرح کچھ عورتوں کی کمزروی کچھ اچھی عادات ہوتی ہے جن سے اچھے لوگ بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں اور برے لوگ بھی اپنے حق میں ایکسپولائیٹ کر سکتے ہیں اس لیے اچھے لوگ اس کو عورت کی اچھائی مانیں گے اور برے لوگ اس کو عورت کی برائی مانیں گے۔

اس لیے عورت کے بارے میں کچھ بھی حتمی طور پر لکھنا یا کہنا بہت مشکل ہے پر۔ یہاں کچھ مشاہدات سے اخذ کیا گیا علم بیان ضرور کروں گا۔ میں یہاں اپنی سوسائٹی کی عورت کے بارے میں کہوں گا کیونکہ مختلف سوسائٹیز کا رہن سہن رسم و رواج ۔معیشت و معاشرت عورت کے رویے پر گہرے اثرات مرتب کرتے ہیں۔ہمارا معاشرہ کہنے کو تو اسلامی ہے پر بد قسمتی سے اسلام کی تعلمات کی حکمت کو نہیں سمجھ سکا جس کی وجہ سے ہماری سوسائٹی نے نام نہاد اسلامی معاشرے کی بنیاد رکھ دی ہے جس میں۔ اکثریت اپنے نفس کی خواہشات کی پیروی کو ہی سنت بتا کر عمل کرتی آ رہی ہے۔ تو اس قسم کی طرز

زندگی نے جہاں پر ہماری سوسائٹی کے مردوں کے کردار پر گہرے اثرات مرتب کئے ہیں وہیں پر عورت کے فطری کردارکو تبدیل کردیا ہے میں یہاں پر اپنا نقطہ نظر ایک مثال سے واضع کرنا چاہوں گا مثال کے طور۔پر آپ اگر کسی شخص کو مسلسل پیاسا رکھیں چاہیے وہ مرد ہو یا عورت۔تو جیسے جیسے۔ اس کی پیاس کی شدت بڑھتی رہے کی اس کی توجہ کا مرکز پانی ہی بنتا چلا جائے گا۔

اس کی اس دنیا میں سب سے بڑی کمزوری پانی ہی۔ رہ جائے گا ۔اسی طرح ہمارے معاشرےمیں خواہ وہ مرد ہو یا عورت اسی طرح کی محرومیوں کا شکار ہیں۔ جو شخص جس طرح کی محرومی کا شکار ہوگا وہی اسکی کمزوری ہوگی چاہے۔ دولت سے محرومی ہو۔چاہے عزت کی محرومی ہو رشتوں ناطوں پیار اخلاص۔ ان میں سے کسی بھی چیز سے محرومی انسان کی کمزوری ہر حال میں بن جاتی ہے ۔تو اس آپ خود اندازہ لگا سکتے ہیں کہ عورت کی کمزوری کیا ہوسکتی ہے کیوں ۔عورت تو ہماری سوسائٹی کا سب سے محروم تبقہ ہے

Sharing is caring!

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button