ایک شخص تھا جو بہت بڑا امیر و کبیر تھا اسکا کا

ایک شخص تھا جو بہت بڑا امیر و کبیر تھا اسکا کاروبار بہت بڑا تھا جس میں
درجنوں ملازمین کام کرتے تھے اسکا گھر بھی کافی بڑا تھا اس میں بھی نوکر چاکر کام کرت تھے
دن بھر وہ آفس میں کام کرتا اور شام گھر کو واپس آتا
اسکا جو اپنا بیڈ روم تھا وہاں ایک خوبصورت نوجوان لڑکی کی ڈیوٹی تھی جو
صفائی کرتی تھی ایک دن وہ اتفاق سے وقت سے پہلے گھر آگیا جب یہ اپنے کمرے میں آیا
اور کیا دیکھتا ہے کہ ایک خوبصورت نوجوان لڑکی کمرے کی صفائی کر رہی ہے
اس نوجوان حسین و جمیل لڑکی کو دیکھ کر اسکی نیت خراب ہوگئی بس
شیطان نے اسکے دل میں خیال ڈالا کہ میں اس لڑکی کو کمرے میں ہی روک لوں
تو اسکی آواز کسی تک نہیں جائے گی اگر باہر جاکر اسنے کسی کو بتایا بھی تو
کوئی اسکی بات نہیں مانے گا میں تو پورے پولیس اسٹیشن خرید سکتا ہوں ملازمین سب میری بات مانیں گے
لڑکی نے دیکھا کہ آج مالک وقت سے پہلے گھر آگئے ہیں
تو اس نے جیسے ہی جلدی سے کام ختم کرکے جانا چاہا
تو مالک نے ایک زوردار آواز میں کہا ٹھہر جائو
وہ لڑکی مالک کے تیور دیکھ کر گھبرا گئی
مالک نے کہا کہ سب کھڑکیاں اور دروازے بند کردو
یہ سن کر لڑکی پریشان ہوگئی کہ میں کروں تو کیا کروں
لیکن اسکے دل میں تقوی گھا اللہ کا خوف تھا
اسکے آنسو بہہ رہے ہیں اور اللہ سے دعا بھی کررہی ہے
چنانچہ اس نے ایک ایک کرکے سب کھڑکیاں اور دروازے بند کرنا شروع کردیئے
کافی دیر ہوگئ وہ آنہیں رہی مالک نے ڈانٹ کر کہا کتنی دیر ہوگئی
اب تک دروازے کھڑکیاں بند کرکے تم میرے پاس کیوں نہیں آئی؟
تو اس لڑکی نے روتے ہوئے کہا کہ مالک میں نے سارے دروازے بند کردیئے
اور کھڑکیاں بھی بند کردیں لیکن ایک کھڑکی کو بہت دیر سے بند
کرنے کہ کوشش میں ہوں لیکن ہو ہی نہیں پارہی
تو مالک نے غصے سے کہا کہ وہ کونسی کھڑکی ہے جو تجھ سے بند نہیں ہو پارہی؟
تو لڑکی نے کہا کہ میرے مالک جن کھڑکیوں سے مخلوق دیکھتی ہے
انسان دیکھتے ہیں میں نے وہ ساری کھڑکیاں بند کردی ہیں لیکن
جس کھڑکی سے رب العالمین دیکھتا ہے وہ اس کھڑکی کو
بہت دیر سے بند کرنے کہ کوشش میں ہوں لیکن بند ہی نہیں ہوپارہی
اگر آپ سے بند ہوسکتی ہے تو آپ آکر بند کردیں
لڑکی کی یہ بات سن کر اسکے مالک کو سمجھ آگئی کہ
واقعی میں اپنے گناہوں کو لوگوں سے ت چھپا سکتا ہوں لیکن رب العالمین سے نہیں چھپا سکتا
وہ بیڈ سے اٹھا وضو کرکے نماز ادا کی اور
اپنے رب کے حضور سجدہ ریز ہوکر گڑگڑا کر معافیاں مانگنے لگا
آج ہم بجی اگر سوچیں کہ ہم لوگ دوسرے لوگوں سے چھپ کر تو گناہ کرسکتے ہیں لیکن
اپنے گناہوں کو رب العالمین سے نہیں چھپا سکتے اللہ پاک ہم سب کو گناہوں سے محفوظ رکھے آمین