دلچسپ و عجیب

فیس بک کی لڑکی اور سرکاری نلکا کسی ایک کا نہیں ہو تا

ایک نوجوان نے اپنی گرل فرینڈ سے پو چھا “تم فیس بک استعمال کرتی ہو؟” لڑکی نے رسانیت سے جواب دیا”نہیں جانو! میں کو ئی کر یم نہیں استعمال کر تی،” لڑکے نے پھر پوچھا “اور وائبر کے بارے میں کیا خیال ہے ؟لڑکی نے جواب دیا “وائپر سے زیادہ اچھی تو تنکوں والی جھاڑو ہے جو زیادہ بہتر طریقے سے پانی خشک کر تیہے “لڑکے کا دل بیٹھا جارہا تھا اس نے آخری ٹرائی کے طور پر پوچھ ہی لیا “کیا واٹس ایپ چلا لیتی ہو:لڑکی گویا ہو ئی :نہیں ، تم چلا لینا میں پیچھے بیٹھ جا ؤنگی” نوجواننے حسرت بھری نظر ڈالی اوراور دل ہی دل میں آخری سلام بھیج کر الٹے پیروں رخصت ہو گیا ، اسی طرح کچھ زیادہ ہی پڑھی لکھی خاتون نے اپنے دوست سے فرمائشی انداز میں پوچھا کیا تم میرا فیس بل اکا ؤنٹ کھلوا دو گے پلیز؟: لڑکے نے بھی جوابی چاہت بھرے اندازمیں کہا ” ہاں ہاں کیوں نہیں” اگلی بار لڑکی نے حد ہی کردی ،بڑی معصومیت سے پوچھا” پھر میں اکاؤنٹ میں پیسے جمع کروا سکوں کی گی نا؟”لڑکا پڑھی لکھی لڑکی کو ہکا بکا دیکھتا رہ گیا۔اسی طرح ایک جگہ رشتہ دیکھنے کی رسم میں لڑکی کے والدین نے لڑکے سے پوچھا” کیوں بیٹا کیا کر تے ہو” لڑکے نے بڑے ادب سے جواب دیا” لڑکے نے بڑے ادب سے جواب دیا ” جی میں ایڈمن فیلڈ میں ہو تا

 

ہوں” لڑکی کے والدین نے کہا “بہت خوب، کس کمپنی میں ؟” لڑکے نے جواب دیا : جی ” فیس بک پر 10گروپس کا ایڈمن ہوں ”معاملہ یہیں ختم نہیں ہو جاتا ڈیئر، اسی فیس بک کھلاڑی کو جب تنگ آکر باپ نے جلی کٹی سنائی اور کہا کہ “کم بخت چھوڑ دے پیچھا اس فیس بک کا اس سے تمھیں کھانے کیلئے روٹی نہیں ملنی”لڑنے ترنت جواب دیا “تو کیا ہوا روٹی پکانی والی تو مل جائے گی نا” اب ہماری بپتا بھی سن لیں، رات جب فیس بک اسٹیٹس اپ ڈیٹ کیا کہ “آج چھت پر سوؤں گا” تو اگلے پانچ منٹ میں 70مچھروں نے لائیک بھیجے” جب گرل فرینڈ کو فیس بک پیغام بھیجنے کے مگن بے دھیانی سے سڑک پار کرتا نوجوان گاڑی تلے آکر کچلا گیا، تو اس کی میت پر بین

 

کرتی گرل فرینڈ جب پھوٹ پھوٹ کر رونے لگی تو دیکھنے والو ں سے بھی برداشت نہ ہو سکا ، پاس موجود لوگ جب لڑکی کو دلاسہ دینے لگے تو لڑکی نے جھٹ آنسو پونچھے اور فوری سیلفی لیکر ” بوائے فرینڈ ودھ می ایٹ قبرستان ” کا ٹیگ لگایا اور فیس بک پر اسٹیٹس اپ لوڈ کردیا، اسی طرح ایک صاحب کی بیگم کا انتقال ہو گیا پرسہ دینے والوں میں بیٹھے تھے کہ اچانک کچھ خیال آیا اور بچوں سے گویا ہو ئے ” ذرا میرا لیپ ٹاپ تو لادو میں اپنا اسٹیٹس تو سنگل کردوں ”ہمارے ایک پیارے دوست کہتے ہیں کہ فیس بک کی لڑکی اور سرکاری نلکا کسی ایک کا نہیں ہو تا، خود کو اسٹیٹس اپ لوڈ کرنے میں اتنا مشغول نہ رکھو کہ سامنے سے لڑکی گزر جائے اور پتہ ہی نہ چلے ۔آخری بات جسے نصیحت سمجھیں یا فصیحت مرضی ہے آپ کی ، ہمیں اللہ پر بھروسا رکھنا چاہئے کہ اللہ وہ نہیں دیتا جو ہمیں اچھا لگتا ہے بلکہ اللہ وہ دیتا ہے جو ہمارے لئے اچھا ہو تا ہے ۔شکریہ

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button