دلچسپ و عجیب

حضرت موسی علیہ السلام اور بے اولاد عورت کا قصہ

حضرت موسی علیہ السلام اللہ کے بڑے جلیل القدر پیغمبر تھے اللہ تعالی نے آپ کو اپنے ساتھ ہم کلام ہونے کا شرف بھی بخشا تھا موسی علیہ السلام کوہ طور پہاڑ پر جا کر اللہ تعالیٰ سے ہمکلام ہوتے

 

حضرت موسی علیہ السلام اللہ کے بڑے جلیل القدر پیغمبر تھے اللہ تعالی نے آپ کو اپنے ساتھ ہم کلام ہونے کا شرف بھی بخشا تھا موسی علیہ السلام کوہ طور پہاڑ پر جا کر اللہ تعالیٰ سے ہمکلام ہوتے تھے ایک دفعہ موسی علیہ السلام کوہ طور پہاڑ کی طرف جا رہے تھے راستے میں ایک عورت ملی جو بہت رو رہی تھی موسی علیہ السلام نے پوچھا آپ کیوں رو رہی ہو تو اس عورت نے فرمایا میری کوئی اولاد نہیں ہے عورتیں مجھے بانچپن کا طعنہ دیتی ہیں آپ اللہ تعالی سے پوچھ کے بتائیں کہ میرے اولاد ہوگی یا نہیں حضرت موسی علیہ السلام اللہ تعالی سے ہم کلام ہوئے اور عورت کے متعلق پوچھا تو اللہ تعالی نے فرمایا اس عورت کی قسمت میں اولاد نہیں ہے موسی علیہ السلام نے واپس آ کر اس عورت کو بتایا کہ اللہ نے فرمایا ہے کہ آپ کی قسمت میں اولاد نہیں ہے۔ وہ عورت بہت زاروقطار روئیں اور واپس اپنے گھر چلی گئی۔ کچھ دن بعد ایک فقیر اس عورت کے گھر آیا۔ اور کہنے لگا جتنی روٹیاں دو گی اتنے بچے ہوں گے۔ اس عورت نے چار روٹیاں دیں تو اللہ تعالی نے اسے چار بچے دیے۔ کچھ دنوں بعد موسی علیہ السلام کا اس عورت کے گھر کے پاس سے گزر ہوا اس عورت نے موسی علیہ السلام سے فرمایا۔ آپ نے تو کہا تھا کہ اللہ تعالی نے کہا کہ اس کی قسمت میں اولاد نہیں ہے تو دیکھو اللہ نے مجھے چار بچے عطا کیے ہیں۔ موسی علیہ السلام حیران ہوئے اور اللہ کی بارگاہ میں پھر حاضر ہوئے اور فرمایا باری تعالیٰ آپ نے تو اس کی قسمت میں اولاد نہیں لکھی تھی لیکن یہ چار بچے کہاں سے آئے۔ اللہ تعالی نے فرمایا اے موسی۔ اے موسیٰ جب میری راہ میں کوئی اپنا کچھ خرچ کرتا ہے تو میں اپنے فیصلے کو بھی بدل دیتا ہوں

 

Sharing is caring!

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button