دلچسپ و عجیب

افغانستان آسٹریلیا سے سیریز منسوخ ہونے کے بعد افغانستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سے سیریز کھیلنے کے لئے رابطہ کر لیا، سیریز کب کھیلی جائے گی؟ جانیے

افغانستان آسٹریلیا سے سیریز منسوخ ہونے کے بعد پاکستان سے کرکٹ سیریز کھیلنے کا خواہشمند ہے۔ اس حوالے سے افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے رابطہ کیا ہے۔ پی سی بی سے رابطہ کر کے اے سی بی نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں افغانستان اور پاکستان کے درمیان 3 ون ڈے میچز کھیلنے کی خواہش ظاہر کردی۔

آسٹریلیا نے گزشتہ دونوں افغانستان سے سیریز منسوخ کردی تھی، جس کے بعد افغان کرکٹ بورڈ نے پی سی بی سے رابطہ کیا۔ پی سی بی نیوزی لینڈ سیریز اور پاکستان سپر لیگ کے درمیان 3 میچز کی سیریز کے آپشن پر غور کر رہا ہے۔ پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں اگست میں بھی سپر لیگ کے 3 میچز کھیلیں گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button