درد ناک کہانی لڑکیاں غور سے سُنےگھر سے بھاگنے کے بعد مجھے احساس ہوا۔

کل رات ٹول پلازہ میں ڈیوٹی پر بیٹھا تھا، گاڑی والوں سے معمول کے مطابق ٹول لے رھا تھا۔ اچانک ایک کار آئی جس میں چار لڑکے اور ایک لڑکی بیٹھی تھی۔
اور وہ وہ مسلسل روئے جارہی تھی، میں نے کہا اس لڑکی کو آپ لوگ کہاں لے جارہے ہو۔ یہ تو میرےدوست حسیب کی بہن ہے۔
میں نے ان کار والوں کو روک لیا، باہر جا کر اپنے آرمی کے کمانڈر کو بلا یا جب وہ آگئے تو کیا دیکھتے ہیں۔
وہ لڑکی اکیلی روڈ پر کھڑی رو رہی ہے ، اور وہ لڑکے بھاگ گے تھے پھر میں نے سوچا جا کے بات کروں کیا معاملہ ہے۔
پھر دماغ میں خیال آیا میرا جانا مناسب نہیں اپنے شفٹ کمانڈر کو کہا، کہ آپ جاؤ اور اس سے پوچھو کہاں جانا ہے۔
جب کمانڈر صاحب نے بات کی تو اس نے سب سچ سچ بتانا شروع کر دیا کہ میں فلاں لڑکے سے محبت کرتی تھی۔
جو کہ میرا جاننے والا ہے اس نے مجھے گھر سے بٹھایا، اور رات دو بجے ھم روانہ ھو گئے میں بہت خوش تھی لیکن دل ڈر رہا تھا۔
جس کو میں اپنا خیر خواہ سمجھ رہی تھی، وہ بار بار کال ملا رہا تھا راستے میں اس نے اپنے دوستوں کو بھی ساتھ میں لے لیا شور کرنے کو دل چاہا،
پھر یہ سوچ کے چپ ہو گئی کے خود ہی اپنا گھر چھوڑ کے آئی ہوں۔ نا اپنی بیوہ ماں کا خیال آیا اور ناہی اپنی بہنوں کا۔
سارے راستے یہی دعا کرتی رہی، یا اللہ اس بار معاف کر دے ارو مجھے بچالے دوبارہ ایسی غلطی نہیں کرونگی۔
میں چونکہ دور کھڑا تھا، اور میری طرف اشارہ کرتےہوئے کہا آپ اس بھائی کا شکریہ ادا کر دیجیے گا۔
اور رہا سوال لڑکے اور لڑکی کی محبت کا یہ تو آجک جسموں کا سودا ہے کسی کو راس آ جاتا ہے تو کسی کی جان لے لیتا ہے۔