دلچسپ و عجیب

ایک عورت گوشت تقسیم کرنے والے کارخانے میں کام کرتی بھی ایک دن ۔۔۔

ایک عورت گوشت تقسیم کرنے والے کارخانے میں کام کرتی تھی, ایک دن جب وہ اپنے کام کے شیڈول سے فارغ ہوئی تو گوشت رکھنے کمرہ سرد خانے چلی گئی کسی چیز کی معلومات کرنے پر بد قسمتی سے دروازہ اس کے پیچھے بند ہو گیا اور وہ عورت بغیر کسی کی مدد کے اندر سرد خانے میں پھنس گئی۔ اس نے پورے زور سے چیخنا چلایا دروازہ پیٹا لیکن اس کی آواز سننے والا وہاں کوئی نہیں تھا۔ اس کی سانسیں سردی کی وجہ سے رک رک کے آ رہی تھیں۔ کارخانے کے زیادہ تر ملازم چھٹی ہونے پر اپنے اپنے گھروں

کو جا چکے تھے اور سرد خانے کے باہر اس کی آواز سننا ناممکن تھا۔ پانچ گھنٹے بعد جب وہ اپنی موت کے بالکل قریب تھی اور آخری سانسیں لے رہی تھی تو اسی وقت کارخانے

کے سکیورٹی گارڈ نے اچانک دروازہ کھولا اور معجزاتی طور پر اس نے عورت کی جان بچالی بعد میں اس عورت نے سکیورٹی گارڈ سے پوچھا کہ آپ نے کس طرح سرد خانے کا دروازہ کھولا کیونکہ یہ آپ کی ذمہ داریوں میں شامل نہیں تھا۔ عورت کی یہ بات سن کر سکیورٹی گارڈ نے کہا کہ میں اس کارخانے میں پچھلے پینتیس سالوں سے کام کر رہا ہوں,

سینکڑوں ملازم ہر روز کارخانے میں آتے ہیں اور واپس جاتے ہیں لیکن آپ ان جیسی نہیں تھی کیونکہ آپ ہر روز صبح آتے ہوئے میرے ساتھ سلام دعا کرتی تھی اور چھٹی کے وقت مجھے خدا حافظ کہہ کر جاتی تھی بہت سارے لوگ مجھے ایسا ٹریٹ کرتے ہیں جیسے میرا کوئی وجود ہی نہیں۔ آج جب آپ صبح اپنی ڈیوٹی پر آئیں تو آپ نے ہمیشہ کی طرح اچھے انداز میں مجھے سلام کہا لیکن چھٹی کے وقت میں نے محسوس کیا کہ میں نے آج آپ کا خدا حافظ والا جملہ نہیں سنا مجھے پتا تھا کہ آپ مجھے خدا

حافظ کہے بغیر نہیں جاتی پھر میں نے فیصلہ کیا کہ آپ کو کارخانے میں ڈھونڈا جائے کہ آپ کو کوئی پریشانی تو نہیں کیونکہ آپ کی ہر روز کی ۔ ہر روز کی سلام دعا اور خدا حافظ کہنا مجھے یہ احساس دلاتا تھا کہ میں بھی کوئی ہوں میرا بھی کوئی وجود ہے جب آج میں نے آپ کا خدا حافظ والا جملہ نہیں سنا تو مجھے اندازہ ہو گیا کہ کوئی پریشانی ضرور ہے اس لیے میں نے کارخانے میں ہر جگہ آپ کو ڈھونڈا اور آخر کار سرد خانے میں آپ کو پایا۔ اس کہانی سے نہیں

یہ سبق ملتا ہے کہ ہر کسی کے ساتھ اچھا سلوک کرنا چاہیے ہر کسی کے ساتھ ہمدردانہ رویہ رکھیں اپنے

ارد گرد ہر کسی کو محسوس کیجئے اور ان کو یہ احساس دلائیں کہ آپ کی زندگی میں ان کا بہت اہم حصہ ہے تاکہ لوگ آپ کو بھی محسوس کریں آپ کی کمی کو محسوس کریں اور مشکل گھڑی میں آپ کی مدد کا سبب بن سکیں۔

Sharing is caring!

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button