sports

کرکٹ بورڈ میں تبدیلیوں پر کپتان بابر اعظم کا ردعمل بھی آگیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ کرکٹ بورڈ میں تبدیلیوں کے اثر سے پروفیشنل کھلاڑیوں پر کوئی فرق نہیں پڑتا،  تین چار دن میں چیزیں تبدیل ہوئی ہیں، ہمارا کام گراؤنڈ میں پرفارم کرنا ہے۔  پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ اسکواڈ میں نئے کھلاڑیوں کی شمولیت سے متعلق مجھ سے بھی بات ہوئی تھی۔چیف سلیکٹر سے ڈسکس کر کے میچ کی فائنل الیون طے کریں گے اور سیریز کا اچھا آغاز کرنے کی کوشش کریں گے، جو ٹیم کے لیے بہتر ہو گا، وہی کریں گے، ٹیم میں اتحاد ہے، کھلاڑی ایک دوسرے کو بیک کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میدان میں حکمتِ عملی حریف کی پوزیشن دیکھ کر اپناتے ہیں، باہر سے دیکھ کر لگتا ہے کہ ایسا کر لیں ویسا کر لیں۔بابر اعظم نے یہ بھی کہا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف جو بہتر ٹیم لگی وہ کھلائی، ٹیسٹ میچ میں ایک غلطی سب تبدیل کر دیتی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button