جذبات اور جلد بازی میں کئے گئے فیصلے

ایک میاں بیوی کو شادی کے کئی سال بعد بھی کوئی اولاد نہیں ھوئی اس لئے اپنی تنہائی کو دور کرنے او وقت گزاری کے لئے دونوں نے ایک کتا پالا کچھ ہی عرصے میں دونوں کا کتے سے کافی جذباتی لگاؤ ہو گیا۔ وقت گزرتا گیا اور 7 سال بعد دونوں کو اللہ نے ایک بیٹا دیا گھر میں چاند سا بیٹا آنے کے بعد دونو کی توجہ کتے کی طرف
قدرے کم ہو گئی ایک دن اپنے بیٹے کو گھر میں سوتا ہوا چھوڑ کے دونوں حویلی کے باغ میں ٹہلنے کیلئے کے باتوں باتوں میں وقت کا احساس ہی نہیں ہوا جب گھر کی طرف لوٹے تو کتا گھر کی دہلیز پر کھڑا تھا اور منہ اور چہرہ خون آلود تھا کتے کی حالت دیکھ کے بچے کا باپ انتہائی غصے کی حالت میں گیا اور اپنا بندوق
اٹھا کر کتے کو وہیں ڈھیر کر دیا۔ اور پھر تیزی سے اس کمرے کی طرف بھاگے جس میں بچہ سورہا تھا وہاں دیکھا تو ایک بہت بڑا سانپ سر کٹا ہوا پڑا تھا جو اس کتے نے بچے کی حفاظت کرتے ہوئے مارا تھا۔ اس سارے واقعے سے ہمیں یہ سبق ملتا ہے کہ جذبات اور جلد بازی میں کئے کے اکثر فیصلے غلط ثابت ہوتے ہیں .. !!