sports

ابھی تو پلیئرز کی طبیعت خراب تھی انہوں نے ہمارا یہ حال کیا ہے۔۔ شعیب اختر کی پاکستان کی بولنگ لائن اپ اور پچ پر تنقید

سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب اختر نے پاکستان بولنگ لائن پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ شکر ہے ابھی انگلینڈ ٹیسٹ اسکواڈ کی طبیعت خراب تھی۔ سوشل میڈیا پر اپنے ویڈیو پیغام میں شعیب اختر کا کہنا تھا کہ طبیعت ٹھیک نہ ہونے پر 500 رنز بنادیے۔ قومی ٹیم کے فاسٹ بولرز پر بات کرتے ہوئے شعیب اختر نے کہا کہ پاکستان کے پاس ٹی ٹوئنٹی کے فاسٹ بولرز ہیں، فاسٹ بولرز کو ٹیسٹ کرکٹ میں بولنگ سیکھنے کے لیے وقت لگے گا۔ پچ سے متعلق بات کرتے ہوئے شعیب کا کہنا تھا کہ پچ نے بلکل بھی بولرز کا ساتھ نہیں دیا

انگلش کوچ برینڈن میک کولم کی اپروچ پر بات کرتے ہوئے شعیب اختر نے کہا کہ میک کولم تیز کھیلنے پر یقین رکھتے ہیں، ان کے آنے سے انگلینڈ کے کھلاڑی جارحانہ کرکٹ کھیلنے لگے ہیں۔ شعیب اختر کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ٹیسٹ کرکٹ کے لیے مائنڈ سیٹ تبدیل کرنا پڑے گا، ٹیسٹ کرکٹ بہت ظالم ہوتی ہے، پی سی بی کو سوچنا پڑے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button