خوبصورت لڑکی اور بدصورت نوجوان کی کہانی

گلگت شہر میں ایک لڑکا رہتا تھا جس کا نام پری زاد تھا لیکن شکل اور صورت سے بلکل بھی کسی طریقے سے پری زادہ نہیں لگ رہا تھا وہ ایک غریب خاندان سے تعلق رکھتا تھا اور اس کے گھر والدین کے ساتھ 2 بھائی اور ایک بہن تھی اس کو اپنی بہن سے بے انتہا محبت تھی لیکن بھائی سے اس کی بلکل بھی نہیں بنتی تھی
اس کے محلے میں ایک لڑکی رہتی تھی جو اس سے عمر میں بھی کافی بڑی تھی۔ جو کہ پریوں سے بھی خوبصورت تھی پری زاد اس کو آپی کہ کے پکارتا تھا چونکہ پری زاد عمر میں بہت چھوٹا تھا اس لیے نمرہ یعنی وہ لڑکی بھی اس کو بہت پیار کرتی تھی پری زاد کو بھی نہیں پتا تھا کہ اس کو نمرہ کے ساتھ
کس طرح کی محبت تھی۔ اب عمر بھڑتی گئی اور یہ محبت بھی کم نہ ہوئی جب پری زاد ماسٹر کر کے فارغ ہوا تھا اور اب اس کو سمجھ آگئی تھی کہ یہ محبت کس قسم کی محبت ہے سو اب اس نے فیصلہ کیا تھا کہ وہ نمرہ سے اپنی محبت کا اظہار کرنے کا ٹھان لیا اور نمرہ کو ایک ہوٹل پر دعوت ہے کہہ کر بلا لیا
اب وہ وقت تھا کہ وہ نمرہ سے اظہار کرتا۔ نمرہ کے سامنے بیٹھ کے انگھوٹھی نکالی اور اس سے محبت کا اظہار کیا اب اس کو نمرہ کے جواب کا انتظار تھا اور نمرہ نے اسکو صاف انکار کیا اور اس پر اپنا غصہ اتار دیا اور پتا نہیں کیا کیا کہا اور پری زاد کو صرف دو باتیں سمجھ آی ایک اس کو غریبی کا تعنہ دیا تھا
اور دو سراید صورتی کا نمرہ تو وہا سے چلی گئی لیکن پری زاد بے حس وہی پڑا رہا اور بہت سوچنے کے بعد اس نے ٹھان لیا تھا کہ کسی بھی طرح امیر ہونا ہے اور اپنے چہرے کی پلاسٹک سرجری کروانی ہے سو اس نے کسی دوسرے شہر کا رخ کیا کافی سال گزر کے تھے اور کسی کو پری زاد کا کوئی پتا نہیں تھا
کہ پری زاد کہا ہے مر گیا ہے یا زندہ ہے اس بات کو 8 سال گزر کئے تھے محلے میں ایک لمبی گاڑی جس کی ملکیت لاکھوں میں تھی ایک خوبرو جوان اترتا ہے یہ جوان قد و قامت سے تو پری زاد سے ملتا جلتا تھا لیکن شکل سے کہا پری زاد اور کہا یہ لڑکا سب محلے
والے حیران تھے یہ لڑکا چلتے چلتے پری زادکے
صحن میں پہنچ گیا تھا اس کے والدین بھائی اور بہن کے علاوہ گھر میں 5 افراد اور تھے اس کی 2 بھا بھی اور ان کے 3 بچے گھر میں اچانک اجنبی آدمی کو دیکھ کے سب حیران ہو گئی سب نے اس سے دریافت کیا تو پتا چلا کہ یہ وہی پری زاد ہے جس نے کہی سال پہلے گھر چھوڑ دیا تھا صرف اپنی محبت کے لئے۔
اب اس نے نمرہ کے بارے اپنے دوستوں سے دار یافت کیا اور پتا چلا کہ نمرہ کی شادی ہوئی ہے اس نے دوستوں سے پوچھا کہ وہ خوش ہے یا نہیں سب دوست چپ ہو گے تھے اور وہ سمجھ گیا تھا کہ نمرہ خوش نہیں۔ اس نے نمرہ کے گھر جانے کا فیصلہ کیا تو پتا چلا کہ نمرہ تو اپنے والدین کے ساتھ رہتی ہے
کیوں کہ 6 منے پہلے اس کی طلاق ہوئی تھی پری زاد نمرہ کے گھر پہنچھا تو دیکھا کہ ایک لڑکی جس کے چہرے کی ایک سائیڈ جلی ہوئی تھی اس نے کچھ ہی پل میں اس لڑکی کو پہچان لیا تھا کہ یہ تو نمرہ ہے اس نے نمرہ سے وجہ پوچھی نمرہ انجان کو دیکھ کے حیران ہوئی پری زاد نے اس کو اپنی پلاسٹک سرجری کا بتایا
اور لڑکی خوب روی اور پری زاد سے معافی مانگ رہی تھی پری زاد نے اس کو معاف کیا اور اس سے شادی کر لی اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ محبت شکل اور صورت سے نہیں بلکہ اس کے کردار سے ہوتی ہے یہ بات پری زاد نے نمرہ سے شادی کر کے ثابت کر دی