sports

بابر اعظم کیلئے ٹوئٹ کرنے والا بھارتی کھلاڑی ’بولر‘ تھا یا ’بیٹسمین‘؟ شاہد آفریدی نے امت مشرا کا مذاق بنا دیا، ویڈیو وائرل

بابر اعظم کیلئے ٹوئٹ کرنے والا بھارتی کھلاڑی ’بولر‘ تھا یا ’بیٹسمین‘؟ شاہد آفریدی نے امت مشرا کا مذاق بنا دیا، ویڈیو وائرل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بابر اعظم کے لیے ٹوئٹ کرنے والے سابق بھارتی کرکٹر کو پہچاننے سے ہی انکار کردیا۔ ایک نجی چینل پر سابق بھارتی کرکٹر کی ٹوئٹ سے متعلق سوال پوچھنے پر شاہد آفریدی نے سوالیہ انداز میں کہا کہ آپ جو نام لے رہے ہیں امیت مشرا، وہ انڈیا کے لیے بھی کھیل چکے ہیں؟ وہ اسپنر تھا یا بیٹسمین۔ شاہد آفریدی کے جواب کے طور پر سوال پوچھنے پر ٹی وی اینکر نے کہا کہ امیت مشرا اسپن بولر تھے اور آئی پی ایل بھی کھیل چکے ہیں۔

اینکر کی بات پر شاہد آفریدی نے کہا کہ کوئی مسئلہ نہیں آگے بڑھیں۔ اس کے علاوہ شاہد آفریدی نے کپتان بابر اعظم کے لیے ٹوئٹر پر پیغام بھی جاری کیا۔ شاہد آفریدی نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ دو سے تین بُرے میچز آپ کو برا کھلاڑی نہیں بنا دیتے، بابر اعظم ہمارا بہترین اور مسلسل بہتر کھیل پیش کرنے والا کھلاڑی ہے۔ انہوں نے لکھا کہ بابر اعظم کو اپنی فارم میں واپس آنے کے لیے ہماری سپورٹ کی ضرورت ہے، بابر جَلد ہی ایک بڑی میچ وننگ اننگز کے ساتھ واپس لوٹیں گے۔

اس کے علاوہ انٹرنیٹ پر بھی سابق بھارتی کرکٹر کو انکے ٹوئٹ سے متعلق شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ ایک شخص نے امیت مشرا کے لیے لکھا کہ بابر اعظم نے ویرات کوہلی کے لیے نیک ارادے کے طور پرپیغام جاری کیا تھا۔ مزید ایک اکاؤنٹ سے امیت مشرا پر تنقید کرتے ہوئے لکھا گیا کہ بابر کا نام یاد رکھا جائے گا لیکن آپ کون ہیں، آپ تو شروع ہوتے ہی ختم ہوگئے۔

یاد رہے کہ سابق بھارتی کرکٹر نے اتوار کو بابر اعظم کو ٹوئٹر پر مخاطب کرتے ہوئے لکھا تھا کہ یہ بھی گزر جائے گا، مضبوط رہیے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق امیت مشرا کا یہ پیغام بالکل بابر اعظم کے پیغام کی نقل ہے جو انہوں نے رواں سال ویرات کوہلی کے لیے جاری کیا تھا، جب بھارتی بیٹرز کو انٹرنیشنل لیول پر رنز بنانے میں ناکامی کا سامنا تھا۔

Sharing is caring!

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button