sports

“ہمیں اس پاکستانی کھلاڑی سے سیکھنے کی ضرورت ہے،” معین علی نے کھل کر پاکستانی کھلاڑی کی تعریف کی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں

کھیلے گئے پانچویں ٹی ٹوئنٹی میچ میں 6 رنز سے شکست کے بعد انگلینڈ کے کپتان معین علی نے پریس کانفرنس کے دوران محمد رضوان اور آل راؤنڈر عامر جمال کی تعریف کی۔ انگلینڈ کے کپتان معین علی نے پاکستانی وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ محمد رضوان ایسے کھلاڑی ہیں جن سے ہم بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں۔ رضوان اسی انداز میں کھیلے جس طرح وہ کھیلتے تھے لیکن جہاں ضرورت تھی محمد رضوان نے خطرات مول لیے اور کنڈیشنز کے مطابق شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔ انگلینڈ کی ٹیم کے لیے اس سیریز کے دوران محمد رضوان کو روکنا بہت مشکل تھا، محمد رضوان ایک بہترین کھلاڑی ہیں اور وہ مشکل حالات میں بھی باؤنڈریز مارنا جانتے ہیں۔ ہمیں لگتا ہے کہ ہماری ٹیم محمد رضوان کے کھیل سے بہت کچھ سیکھ سکتی ہے۔

Sharing is Caring!

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button