sports

اگر یہ چیز نہ ہوتی تو نتیجہ بدل سکتا تھا، بابر اعظم

اگر یہ چیز نہ ہوتی تو نتیجہ بدل سکتا تھا، بابر اعظم

میلبرن(مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)انگلینڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا تاج اپنے سر سجا لیا۔اس حوالے سے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ شاہین کی انجری نہ ہوتی تو نتیجہ بدل سکتا تھا۔ میلبرن میں پریس کانفرنس کے دوران قومی ٹیم کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ

افسوس ہوا فائنل ہارنے کا، ہم نے 20 رن کم بنائے لیکن پھر بھی بولرز نے ایفرٹ دکھائی، شاہین کی انجری سے بھی اچھا موقع ہاتھ نہ آسکا۔دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں امپائر دھرما سینا پر برس پڑے اور کہاہے کہ دھرما سینا ایک اور ورلڈکپ فائنل کو بدبودار بنا رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنلمیلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا گیا انگلینڈ کی اننگز کے تیسرے اوور میں شاہین شاہ آفریدی کی لو فل ٹاس گیند سیدھی انگلش بیٹر فل سالٹ کے پیڈ پر لگی، پاکستانی ٹیم کی جانب سے زوردار اپیل کی گئی تاہم امپائر نے ناٹ آؤٹ قرار دیا

جس پر پاکستانی کپتان بابر اعظم نے ریوویو لے لیا۔تھرڈ امپائر نے امپائرز کال قرار دیتے ہوئے پاکستان کا ریویو ضائع کر دیا جس پر صارفین کی جانب سے فوری طور پر سوشل میڈیا پر سوالات کی بوچھاڑ کرتے ہوئے امپائرنگ پر سوالات اٹھا دئیے۔اس حوالے سے پاکستان میں مشہور سوشل میڈیا اسٹار ڈینس فریڈمین نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ امپائر دھرما سینا ایک اور ورلڈکپ کو بدبودار بنا رہے ہیں۔ڈینس فریڈ مین نے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ آئی سی سی نے جو سب سے بری چیز ایجاد کی ہے وہ ہے امپائرز کال کیونکہ امپائر یا تو ٹھیک ہوتا ہے یا پھر غلط۔انہوںنے کہاکہ اور ایک بار پھر دھرما سینا بدترین امپائر۔

Sharing is caring!

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button