sports

بارش کا خدشہ، آئی سی سی نے ورلڈکپ کا فائنل نتیجہ خیز بنانے کیلئے قوانین بدل دیے

دبئی (این این آئی) ٹی ٹونتی ورلڈ کپ کا فائنل فیصلہ کن بنانے کے لیے پلیئنگ کنڈیشنز میں تبدیلی کردی گئی۔ایونٹ کی ٹیکنیکل کمیٹی نے شق 13.7.3 میں تبدیلی کردی جس کے بعد ریزرو ڈے پر اضافی وقت کی گنجائش کو 2سے بڑھا کر 4 گھنٹے کردیا گیا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)کا کہنا ہے کہ پوری کوشش ہوگی کہ میچ اتوار کو ہی مکمل ہوجائے، ریزرو ڈے پر مقابلہ پیر کو دن 3 بجے شروع کیا جائے گا۔رپورٹس کے مطابق اتوار کو انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان میچ بارش سے متاثر ہونیکا خدشہ ہے جبکہ اگلے دن پیر کو ریزرو ڈے کے موقع پر بھی میلبرن میں بارش کی پیشگوئی ہے۔واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا فائنل اتوار کو میلبرن میں شیڈول ہے۔

Sharing is Caring

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button