sports

جیسے اب تک دعائیں کی ہیں، ایسے ہی دعائیں کرتے رہیں،قومی کھلاڑیوں کا قوم کے نام پیغام

میلبرن ( این این آئی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ورلڈ ٹی ٹونٹی میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی پہلے اچانک سیمی فائنل اور اب فائنل میں رسائی کو ہر کوئی قوم کی دعائوں کا نتیجہ قرار دے رہا ہے۔مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ٹوئٹر پر سیمی فائنل کی جیت کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے چند کھیلاڑیوں کا ایک پیغام خوب وائرل ہو رہا ہے۔

اس وائرل پیغام میں قومی ٹیم مداحوں کو یوں ہی دعا گو رہنے کی اپیل کرنے کے ساتھ ساتھ پوری محنت کا بھی یقین دلاتے ہوئے فائنلز میں بھی بھرپور کارکردگی دکھانے کا عزم کر رہی ہے۔ محمد رضوان کا مداحوں سے کہنا ہے کہ جیسے اب تک دعائیں کی ہیں، ایسے ہی دعائیں کرتے رہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button