sports
ہم ایک خطرناک ٹیم ہے! اس وقت دنیا کی کوئی بھی ٹیم ہم سے پیچھا چھڑانے کی کوشش کرے گی! میتھیو ہیڈن کا کھلاڑیوں سے خطاب!“

گزشتہ روز پاکستان کرکٹ ٹیم نے بنگلہ دیش کو ہرا کر آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی
ورلڈ کپ 2022 کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے-
تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش سے جیتنے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک بہت ہی خطرناک ٹیم ہے-
قومی ٹیم کے کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم ایک طاقتور ٹیم ہیں اور ہمیں اس بات کو سمجھنا چاہیے-
میتھیو ہیڈن کا کہنا تھا کہ ہم یہاں آرام سے نہیں پہنچے لیکن ہم نے آخر میں جو میچ کھیلے ہیں اور جس طریقے سے ہم نے وہ میچ جیتے ہیں دنیا کی کوئی بھی ٹیم ہم سے پیچھا چھڑانے کی کوشش کرے گی-
یاد رہے پاکستان کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ کی ٹیم کے خلاف سڈنی کرکٹ سٹیڈیم میں بدھ کو اپنا سیمی فائنل کھیلنا ہے-