’ٹاس جیت گئے تو ٹرافی پاکستان آئے گی‘

ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کے لیے قومی ٹیم سڈنی پہنچ گئی ہے جہاں ان کا مقابلہ 9 نومبر بروز بدھ کو نیوزی لینڈ سے ہوگا۔
ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کے لیے قومی ٹیم سڈنی پہنچ گئی ہے جہاں ان کا مقابلہ 9 نومبر بروز بدھ کو نیوزی لینڈ سے ہوگا۔
پاکستان نے سپر 12 مرحلے میں بنگلہ دیش کو شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی جبکہ جنوبی افریقی ٹیم نیدرلینڈز سے اپ سیٹ شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئی۔
بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو چار وکٹیں حاصل کرنے پرمیچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل 10 نومبر بروز جمعرات کو انگلینڈ اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔
اے آر وائی نیوز کی خصوصی ٹرانسمیشن میں وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل نے کہا کہ ’سیمی فائنل میں ٹاس کا کردار اہم ہوگا اگر ٹاس جیت گئے تو ٹرافی پاکستان ہی آئے گی۔‘
انہوں نے کہا کہ ’اب یہ ٹرافی رکنی نہیں چاہیے جب قومی ٹیم وطن واپس آئے تو ٹرافی لے کر ہی آئے۔‘
Sharing is caring!