sports

پاکستان دنیا کے بہترین باولرز کیوں پیدا کرتا ہے ؟ مائیکل اتھرٹن نے اس حوالے سے حیران کن وجہ پیش کردی

ذرائع کے مطابق انگلینڈ کے سابق مایہ ناز کپتان مائیکل اتھرٹن نے اسپورٹس ویب سے گفتگو میں کہا ہے کہ پاکستان میں ایک چیز کے فقدان کیوجہ سے بہترین فاسٹ باولرز ابھر کر سامنے آرہے ہیں مائیکل اتھرٹن کا مزید کہنا تھا کہ مجھے نہیں معلوم کے عملی طور پرحقیقت میں پاکستان میں بہتر باولر کیسے پیدا کیے جارہے ہیں مگر

مجھے اس بات کا پکا شبہ ہے کہ اس کا ڈرائریکٹ تعلق کرکٹ کے حوالے سے غیر معیاری انفراسٹرکچر سے ہے ۔ دنیا میں بہترین بلے باز بنانے کیلئے آپ کے ہاں بہت سی سہولیات کا ہونا ، انفراسٹرکچر ، اعلی پائے کے کوچز اور سسٹم کی ضرورت پڑتی رہتی ہے ۔ مگر ایک بہترین باولر کہیں بھی بغیر زیادہ سہولیات کے کہیں سے بھی ابھر کر سامنے آسکتا ہے

اور مجھے یقین ہے کہ تبھی پاکستان نے بھی اب تک بہت شاندار باولرز دنیا کرکٹ کو دیے ہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ اس میں بھی کوئی شک نہیں کہ پاکستان نے کئی اچھلے بلے باز بھی پیدا کیے ہیں ۔ مگر سچ پوچھیں تو ان کی تعداد یا ایوریج باولرز کی نسبت کم ہے

اور پاکستان کا اگر ریکارڈ دیکھا جائے تو پاکستان اپنے زیادہ میچز ناقص بلے بازی کی وجہ سے ہارا ہے اور بہت سے میچز اپنی بہترین باولنگ کی بدولت جیتا ہے ۔ یہ باولرز ہی تو ہیں جن کی وجہ سے کہا جاتا ہے کہ پاکستانی ٹیم کھیل کے میدان میں کچھ بھی کرسکتی ہے ۔

Sharing is caring!

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button