بھارتی ٹیم کے حق میں متنازع فیصلے کرنے والے امپائر مرائس ایراسمس پاکستان اور نیوزی لینڈ کے سیمی فائنل میں امپائرنگ کریں گے

بھارتی ٹیم کے حق میں متنازع فیصلے کرنے والے امپائر مرائس ایراسمس پاکستان اور نیوزی لینڈ کے سیمی فائنل میں امپائرنگ کریں گے
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا گیا۔ ئی سی سی نے جنوبی افریقی ماریس ایراسمس کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والے سیمی فائنل میں امپائر مقرر کیا ہے۔ ماریس ایراسمس ورلڈ کپ میں متنازع فیصلوں کی وجہ سے تنقید کا شکار رہے ہیں، ان کے ساتھ رچرڈ النگورتھ بھی آن فیلڈ امپائر ہوں گے۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے سیمی فائنل میچ میں رچرڈ کیٹلبرا کو تھرڈ امپائر اور مائیکل گف کو فورتھ امپائر مقرر کیا گیا ہے جبکہ کرس براڈ میچ ریفری ہوں گے۔ آئی سی سی نے بھارت اور انگلینڈ کے سیمی فائنل میں کمار دھرماسینا اور پال ریفل فیلڈ امپائر مقرر کیا ہے۔ دوسرئ سیمی فائنل میں کرس گفانی ایڈیلیڈ میں تھرڈ امپائر اور روڈ ٹکر فورتھ امپائر کے فرائض انجام دیں گے جبکہ ڈیوڈ بون میچ ریفری ہوں گے۔
Sharing is caring!