بہترین ریورس سوئنگ وسیم اکرم کی حارث رؤف کی بولنگ کی تعریف

کراچی (این این آئی)قومی ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے بنگلا دیش کے خلاف شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرنے پر حارث رؤف اور شاہین شاہ آفریدی کی تعریف کی ہے۔ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے اہم ترین میچ میں بنگلا دیش نے
پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو جیت کیلئے 128 رنز کا ہدف دیا تاہم پاکستانی ٹیم نے 19ویں اوورز میں ہدف حاصل کر کے میچ میں کامیابی حاصل کرلی ۔پاکستانی بولرز نے بنگلا دیش کے خلاف شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنگال ٹائیگرز کو بڑا ہدف دینے سے روکا۔ پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 22 رنز دیکر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ حارث رؤف نے 21 رنز دیکر ایک وکٹ حاصل کی، شاداب خان نے دو جبکہ افتخار احمد نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے سوشل میڈیا پر پاکستانی فاسٹ بولر زکی تعریف کی۔وسیم اکرم نے شاہین شاہ آفریدی کے لیے ٹوئٹ میں لکھا ’رائز آف دی فالکن‘ جبکہ حارث رؤف کے لیے لکھا کہ ریورس سوئنگ اپنے بہترین پر ہے۔.
Sharing is caring!