sports
”بھارت والو ہم آپ سے دوبارہ مل رہے ہیں! پاکستان ٹیم کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے بعد شعیب اختر نے بھارتیوں کو بڑی چنوتی دے ڈالی!“

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان آج ایڈیلیڈ کرکٹ سٹیڈیم میں آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کے گروپ سٹیج کا دونوں ٹیموں کا آخری میچ کھیلا گیا-
پاکستان کرکٹ ٹیم نے بنگلہ دیش کے خلاف آج کا یہ میچ جیت لیا ہے اور اب پاکستان کرکٹ ٹیم سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر گئی ہے-
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز فاسٹ بولر شعیب اختر کا کہنا تھا کہ یہ ٹورنامنٹ بہت اچھا ہو رہا ہے پاکستان نے اپنی آخری دو میچوں میں سب کو حیران کر دیا ہے-
شعیب اختر کا بھارت کو پیغام دیتے ہوئے کہنا ہے کہ آپ تو کہہ رہے تھے کہ ہم باہر ہوگئے لیکن نہیں ہم باہر نہیں ہوئے ہم آپ سے دوبارہ مل رہے ہیں-
Sharing is caring!