راشد خان نے اسٹریلیا کے بولرز کے چھکے چھڑا دیے! افغانستان نے اسٹریلیا کی سیمی فائنل میں جانے کی امیدوں پر پانی پھیر دیا

راشد خان نے اسٹریلیا کے بولرز کے چھکے چھڑا دیے! افغانستان نے اسٹریلیا کی سیمی فائنل میں جانے کی امیدوں پر پانی پھیر دیا
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ گروپ ون کے میچ میں آسٹریلیا نے افغانستان کو 4 رنز سے شکست دے دی۔ آسٹریلیا کے 168 رنز کے جواب میں افغانستان نے 164 رنز بنائے۔ ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، جس کے بعد آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹ پر 168 رنز بنائے۔
آسٹریلوی بیٹر گلین میکس ویل نے 32 گیندوں پر 54 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ مچل مارش نے 45، ڈیوڈ وارنر اور اسٹوائنس نے 25 ،25 رنز بنائے۔ دوسری جانب آج پہلےکھیلے گئےگروپ 1 کے میچ میں نیوزی لینڈ نے آئرلینڈ کو 35 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔ اب اگر اسٹریلیا کو کوالفائی کرنا ہے تو وہ چاہیں گے کہ سری لنکا انگلینڈ کو شکست دے۔
Sharing is caring!