پاکستان میچ جیت گیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان نے اہم ترین میچ میں جنوبی افریقہ کو شکست دیکر قیمتی دو پوائنٹس حاصل کر لئے ،سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں قومی کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیتا اور جنوبی افریقا کو فیلڈنگ کی دعوت دی۔
قومی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 185 رنز بنائے۔ ٹیم کا اسکور یہاں تک پہنچانے میں شاداب خان، افتخار احمد، محمد حارث اور محمد نواز نے کلیدی کردار ادا کیا۔اننگز کے آغاز پر ہی محمد رضوان نے چوکا مارا اور 4 رنز بناکر وین پرنیل کی گیند پر بولڈ ہوگئے، اس کے بعدمحمد حارث نے 11 گیندوں پر 28 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی جس میں 3 چھکے اور 2 چوکے شامل تھے۔ کپتان بابر اعظم 6 ، شان مسعود 2 اور محمد نواز 28 رنز بناکر پویلین لوٹے۔پاکستانی ٹیم کا اسکور افتخار احمد اور شاداب خان نے سنبھالا، دونوں نے بالترتیب 51 اور 52 رنز کی اننگز کھیلی۔اس کے علاوہ وسیم جونئیر صفر، حارث 3 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ نسیم شاہ 5 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ شاہین شاہ آفریدی نے آغاز میں ہی رائیلی روسو اور کوئنٹن ڈی کوک کو آؤٹ کیا اور ساتھ ہی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں 50 وکٹیں مکمل کرلیں۔پاکستان اپنا آخری لیگ میچ اتوار کو بنگلہ دیش کیخلاف کھیلے گا۔
Sharing is caring!