sports

”سپر ٹیلنٹڈ محمد حارث نے آتے ہی نوکیا اور رباڈا کو چھکے لگا دیے“ بھارت کے ایشون نے بھی حارث کی تعریف کر دی، کیا کہا؟ جانیے

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ ٹو کے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو جیت کے لیے 186 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔ ٹاپ آرڈر کی ناکامی کے بعد مڈل آرڈر میں شاداب خان اور افتخار احمد کی جارحانہ بیٹنگ کے باعث پاکستان ٹیم میچ میں بڑا اسکور بنا سکی۔ سڈنی میں کھیلے جارہے میچ میں کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے اننگز کا آغاز کیا۔

اننگز کے شروع میں رضوان صرف 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے اور بابر بھی بال کو مڈل کرنے میں مشکلات کا شکار نظر آرہے تھے جب محمد حارث آئے اور11 گیندوں پر 28 رنز بنا آؤٹ ہوئے۔ انہوں نے 254 کے سٹرائیک ریٹ سے کھیلا اور 2 چوکے جبکہ 3 چھکے لگائے۔ پاکستان کو اس ہی طرح کی پاور پلے میں بیٹنگ کی ضرورت ہے جس طرح محمد حارث نے کی۔

حارث کی بیٹنگ دیکھ کر بھارت کے سینئر سپن گیند باز روی ایشون بھی حیران رہے گئے اور انہوں نے ٹوئیٹر پر آکر لکھا کہ “صرف 5 بال ہوئی اور یہ حارث!”۔ واضح رہے کہ محمد حارث کو فخر زمان کی جگہ سکواڈ میں شامل کیا گیا جب وہ نیدرلینڈ کے خلاف میچ میں انجری کا شکار ہو کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بقیہ میچز سے باہر ہو چکے ہیں۔

 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button