کامیابی چاہیے تو اکیلے چلناسیکھو

بھیڑئے ہمیشہ جھنڈ میں رہتے ہیں اور اکٹھے شکار کرتے ہیں یہ شکار کو چاروں طرف سے گھیر لیتے ہیں ۔ پہلے اسے باری باری زخمی کرتے ہیں ۔ جب شکار تھک جاتا ہے گر جاتا ہے تو پھر وہ اس پر ٹوٹ پڑتے ہیں ۔ ان کا حجنڈ ہی ان کی طاقت ہو تا ہے ۔ لیکن کچھ بھیٹے جھنڈ سے الگ ہو جاتے ہیں ۔
وہ اکیلے رہنا اکیلے شکار کر نا پسند کرتے ہیں ۔ ان کی طاقت کسی سہارے میں نہیں ان کے اپنے اندر ہوتی ہے ۔ انہیں اپنے پہچان کی تلاش ہوتی ہے ۔ وہ جانتے ہیں کہ بھیٹر کے ساتھ چلنا آسان ہو تا ہے ۔ کیونکہ بھیٹر آپ کو سہارا دیتی ہے ۔ لیکن وہ یہ بھی جانتے ہیں کہ بھیٹر آپ کو سہارا تو دیتی ہے ۔
لیکن وہ آپ کی پہچان چھین لیتی ہے ۔ اسے اپنی پہچان کی تلاش ہوتی ہے ۔ اس لیے یہ جھنڈ سے الگ ہو جا تا ہے ۔ اسے Lone Wolf کہتے ہیں۔اکیلارہنا بہت مشکل ہے اسے اپنی زندگی کی جنگ خو د ہی لڑنی پڑے گی ۔ اپنی بھوک خو د ہی مٹانی پڑے گی اس کی جان کو خطرہ ہو گا ۔
لیکن پھر بھی وہ ان خطرات کا سامنا کر تا ہے ۔ وہ اکیلارہتا ہے ۔ اور یہی اکیلا پن اسے مضبوط بناتا ہے۔اسے دوسروں سے بہتر بناتا ہے ۔ Lone Wolf اس علاقے کا سب سے طاقتور بھیٹر یا بن جاتا ہے ۔ اور پھر آہستہ آہستہ
دوسرے بھیٹر نے اس کے ساتھ جڑ ناشروعہو جاتے ہیں ۔ اور اس بھیڑے کا اپنا ایک حجنڈ ہو تا ہے ۔ میں اکیلا ہی چلا تھا جانب منزل مگر لوگ ملتے گئے کارواں بنتا گیا ۔