نیدرلینڈز کے خلاف میچ میں پاکستان کی پلیئنگ الیون میں کیا تبدیلیاں متوقع ہیں؟ کیا فخر زمان کل ان ایکشن ہوں گے؟ پاکستان کے لئے بڑی خبر آگئی

نیدرلینڈز کے خلاف میچ میں پاکستان کی پلیئنگ الیون میں کیا تبدیلیاں متوقع ہیں؟ کیا فخر زمان کل ان ایکشن ہوں گے؟ پاکستان کے لئے بڑی خبر آگئی
پرتھ میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کا اتوار کو ہالینڈ سے مقابلہ ہوگا۔ مین ان گرین میگا ایونٹ شروع کے دو میچز انڈیا اور زمبابوے سے ہارنے کے بعد مشکلات کا شکار ہے۔ پلیئنگ الیون میں تبدیلی ہو سکتی ہے کیونکہ آؤٹ آف فارم بلے باز حیدر علی کی جگہ بائیں ہاتھ کے بلے باز فخر زمان کی واپسی ہو سکتی ہے۔ 32 سالہ فخر ستمبر کے اوائل میں متحدہ عرب امارات میں ہونے والے ایشیا کپ کے دوران گھٹنے کی انجری سے صحت یاب ہو رہے ہیں۔
نوجوان حیدر نے ٹورنامنٹ میں اب تک صرف دو رنز بنائے ہیں۔ مجموعی طور پر 12 میچوں میں انہوں نے اس سال 9.30 کی اوسط سے صرف 93 رنز بنائے۔ پاکستان کی ممکنہ الیون: بابر اعظم (کپتان)، محمد رضوان (وکٹ)، شان مسعود، افتخار احمد، شاداب خان، محمد نواز، حیدر علی/فخر زمان، محمد وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف۔
Sharing is caring!