sports

زمبابوے کے اچھے سٹارٹ کے بعد پاکستانی بولرز نے زمبابوے کی بیٹنگ لائن اپ کے پرکھچے اڑا دیے ۔۔ وسیم جونیئر کی دھماکے دار واپسی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 میں گروپ ٹو کے اہم میچ میں زمبابوے نے پاکستان کو جیت کے لیے 131 رنز کا ہدف دے دیا۔ پرتھ میں کھیلے جارہے اس میچ میں زمبابوے کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ زمبابوے کے بلے بازوں نے اپنی ٹیم کو تیز آغاز فراہم کیا تاہم پانچویں اوور میں حارث رؤف نے پاکستان کو پہلی کامیابی دلوائی۔ حارث نے 42 کے مجموعے پر 19 رنز بنانے والے کریگ ایروائن کو کیچ آؤٹ کروادیا۔ جبکہ اگلے ہی اوور میں محمد وسیم نے اوپنر ایسلے مدھیویر کو بھی ایل بی ڈبلیو آؤٹ کرکے زمبابوے کی اسپیڈ کو بریک لگائی۔

زمبابوے کی ٹیم نے پاور پلے کے اختتام تک 2 وکٹوں کے نقصان پر 47 رنز بنائے۔ پرتھ میں کھیلے جارہے میچ میں قومی کرکٹ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔ آصف علی کی جگہ محمد وسیم کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔ پاکستان ٹیم میں بابر اعظم، شاداب خان، محمد رضوان، شان مسعود، افتخار احمد، حیدر علی، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف شامل ہیں۔ اس سے قبل آج کے پہلے میچ میں جنوبی افریقا نے بنگلادیش کو باآسانی 104 رنز سے ہرادیا تھا جبکہ دوسرے مقابلے میں بھارت نے نیدرلینڈز کو 56 رنز سے شکست دی۔

Sharing is caring!

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button