sports

جارح مزاج سابق قومی کرکٹرعمران نذیر اس وقت کہاں اور کس حال میں ہیں؟ چاہنے والو ں کو شدید افسوس ہو گا

جارح مزاج سابق قومی کرکٹرعمران نذیر اس وقت کہاں اور
کس حال میں ہیں؟ چاہنے والوں کو شدیدافسوس ہو
گا

قومی ٹیم کے سابق اوپنر عمران نذیر نے اپنی زندگی کے تلخ واقعے سے پردہ اٹھا دیا۔ 40 سالہ سابق جارح مزاج اوپنربلے باز عمران نذیر نے ساتھی کرکٹر وہاب ریاض کے ساتھ نجی ٹی وی کے مزاحیہ شو میں شرکت کی اور بتایا کہ کسطرح وہ بستر مرگ پر آگئے تھے۔ عمران نذیر نے کہا کہ کسی نے مجھے ’مرکری‘ پلا دی تھی جس کے بعد وہ تقریباً ان کے جوائنٹس متاثر ہوئے اور وہبستر پر آگئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ

اگر آپ کے ایک جوائنٹ میں درد ہو تو اگلا پچھلا سب یاد آجاتا ہے اور وہ ٹائم جس طرح گزرا یہ میںجانتا ہوں یا میرا رب جانتا ہے۔ سابق کرکٹر نے کہا کہ میرے دس جوائنٹ متاثر ہوئے تھے میں بالکل بھی چل نہیں سکتا تھا اور صبح کے وقت منہ تک نہیں دھوتا تھا دن میںایک دفعہ منہدھوتا تھا لیکن میں نے اپنے آنسو کسی کو نہیں دکھائے صرف ایک ٹائم پر باتھ روم میں روتا تھا اور اللہ سے دعا کرتا تھا کہ کتنی سزا اور رہ گئی ہے۔شاہد آفریدی اور عبدالرزاق نے مدد کی۔ عمران نذیر نے کہا اس وقت پر میری اہلیہ نے میرا ساتھ دیا اوربہت دیکھ بھال کی.انہوں نے کہا کہ بیمار بستر پر پڑا تھا لیکن سوائے دو ساتھی کرکٹرز کے کسی نے پلٹ کر پوچھا تک نہیں، شاہد آفریدی اور عبدالرزاق نے میری بہت مدد کی جس پر میں ان کا شکر گزار ہوں۔

Sharing is caring!

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button