میں نے بہت چھکے مارے ہیں بہت کرکٹ دیکھی اور کھیلی ہے لیکن حارث رؤف کو اس طرح چھکے صرف ویرات کوہلی ہی مار سکتا تھا۔۔ ہاردک پانڈیا کی تعریف

ہاردک پانڈیا نے انٹرویو میں کہا ‘جس وقت میں کریز پر آیا اس وقت جو صورتحال تھی، میں کوہلی کے لیے گولی کھا لیتا لیکن اسے اس کی وکٹ نا گنوانے دیتا، مجھے معلوم تھا کہ ہم دونوں ہی ٹیم کو جتوا سکتے ہیں، ہم دونوں میں سے کسی ایک کا کریز پر کھڑے رہنا بہت ضروری تھا’۔ ہاردک نے یہ بھی کہا کہ ‘پاکستانی بولرز کو کریڈٹ دینا چاہیے جس طرح سے انہوں نے بولنگ کروائی وہ لاجواب تھی، انہوں نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا’۔
میچ جتوانے کے لئے کوہلی نے حارث رؤف کے 19 ویں اوور میں ان کو آخری دو گیندوں پر دو چھکے لگائے وہ چھکے ایسے تھے جس پر یقین بھی نہ آئے پہلا چھکے کی ویڈیو تو خوب وائرل ہوئی جو ویرات کوہلی نے کھڑے کھڑے بیک فٹ پر بولر کے اوپر سے لگایا۔ ہاردک جو کہ کوہلی کو دوسری طرف سے دیکھ کر رہے تھے ان چھکوں کو سپیشل قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے کئی چھکے لگائے ہیں لیکن یہ چھکے بہت بہت سپیشل تھے کیونکہ ہمیں پتہ تھا کہ یہ کتنا معنی رکھتے ہیں۔
مجھے نہیں لگتا کوئی بھی اس طرح حارث رؤف کو چھکے لگا سکتا تھا کوہلی کے علاوہ۔ خیال رہے کہ پاک بھارت ٹاکرے میں بھارت نے پاکستان کو 4 وکٹوں سے شکست دی جس میں ویرات کوہلی نے 82 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی جب کہ ہاردک 40 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
Sharing is caring