sports

اگر شاہین کو ورلڈ کپ کھلانا ہی تھا تو اس کو سہ فریقی سیریز بھی کھلانی چاہیے تھی۔۔ وسیم اور وقار نے شاہین کی فٹنس پر سوالات اٹھا دیے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولرز وسیم اکرم اور وقار یونس نے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی فٹنس پر سوالات اٹھا دیے۔ نجی چینل سے بات کرتے ہوئے وقار یونس نے کہا کہ گزشتہ روز بھارت کے خلاف ہم نے اس شاہین شاہ آفریدی کو نہیں دیکھا جس کو ہم جانتے ہیں۔

وقار یونس نے کہا کہ نیوزی لینڈ میں ہونے والی سہ ملکی سیریز کے دوران میں وہاں موجود تھا، میں نے شاہین سے متعلق میڈیکل پینل اور کپتان بابر اعظم سے سوال کیا تھا کہ آپ شاہین شاہ آفریدی کو ورلڈ کپ میں لے کر جا رہے ہو اور سہ ملکی سیریز کیوں نہیں کھلا رہے؟ انہوں نے کہا کہ نیٹ میں آپ کتنی بھی بولنگ کر لیں لیکن اصلی امتحان میچ میں ہوتا ہے۔

اس موقع پر وسیم اکرم نے وقار یونس کی بات سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی نے ورلڈ کپ سے قبل پریکٹس میچز میں صرف 6 اوورز کیے تھے۔ واضح رہے کہ شاہین شاہ آفریدی نے انجری کے بعد لندن میں ری ہیب مکمل کرنے کے بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل پاکستانی ٹیم کو جوائن کیا تھا اور انگلینڈ اور افغانستان کے خلاف وارم اپ میچز میں بولنگ بھی کی تھی۔

Sharing is caring!

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button