sports

پاکستان کی یہ غلطی ہمارے لیے جیت لے آئی، روہت شرما نے میچ کا ٹرننگ پوائنٹ بتا ڈالا

تفصیلات کے مطابق میلبرن میں میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے روہت شرما کا کہنا تھا کہ ویرات سے ہمیشہ امیدیں ہوتی ہیں اس لیے زیادہ نظریں بھی ان پر ہوتی ہیں، ویرات اور پانڈیا کی پارٹنر شپ نے جیت میں اہم کردار ادا کیا، یہ صرف ویرات کی نہیں ہندوستان کی بھی بہترین اننگز ہے۔

روہت شرما کا کہنا تھا کہ تیرہویں اوور تک ہم میچ میں بہت پیچھے تھے مگر ویرات اور پانڈیا نے بہت اچھا کھیلا، پاکستان کی باولنگ کے سامنے آخری پانچ اوورز میں 60 رنز کرنا آسان نہیں تھا،

ہم اپنا مڈل آرڈر جلدی ایکسپوز نہیں کرنا چاہ رہے تھے۔ انڈین کپتان نے حارث رؤف کو پڑنے والے دو چھکوں کو میچ کا ٹرننگ پوائنٹ قرار دیا اور کہا کہ حارث کو جو دو چھکے پڑے اس نے میچ ہمارے طرف کیا،

اندازہ ہوگیا تھا کہ آخر میں ایک اسپنر کا اوور باقی رہے گا۔ روہت شرما کا کہنا تھا کہ انڈیا پاکستان میچ جو بھی جیتے اس کو اعتماد ملتا ہے، جس طرح آج جیتے اس سے ہمارا اعتماد بڑھے گا

Sharing is caring

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button