sports

پاک بھارت میچ میں امپائر کے متنازع فیصلے پر سابق کیوی آل راؤنڈر بھی ناخوش۔۔ آئی سی سی کے رول پر بھی سوال اٹھا دیے

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے میں گزشتہ روز پاکستان اور بھارت کے میچ کے دوران محمد نواز کے اوور میں ویرات کوہلی کو ملنے والی فری ہٹ پر بائی کے تین رنز بنائے جانے کا معاملہ متنازع ہوگیا۔ سابق کیوی آل راؤنڈر گرانٹ ایلیٹ نے پاک بھارت میچ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ایسا کیوں لگ رہاہے کہ ورلڈ کپ کے بعد یہ قانون تبدیل ہو سکتا ہے۔

گرانٹ ایلیٹ نے نو بال پر بولڈ ہونے اور بائے پر 3 رنز ہونے پر سوال اٹھایا۔ سابق کیوی کھلاڑی گرانٹ ایلیٹ نے پاک بھارت میچ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ سب یہ سوچنے پر مجبور کیوں ہیں، نو بال پر بولڈ ہونے والے کا رن لینے کا قانون تبدیل ہونا چاہیے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارت نے پاکستان کو 4 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

Sharing is caring!

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button