دلچسپ و عجیب
اللہ رضوان کو کامیابی دے لیکن سرفراز کے ساتھ جو ہو رہا ہے سب دیکھ رہے ہیں۔۔ مالک کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ندیم عمر نے سرفراز کے حق میں آواز اٹھا دی

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سابق کپتان
سرفراز احمد نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں پرفامنس دینے کے باوجود قومی ٹی ٹوئنٹی سکواڈ سے باہر ہیں کیونکہ ان کی جگہ محمد حارث کو ترجیح دی گئی جو کہ قومی ٹیم کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سکواڈ کے بھی ریزرو کھلاڑیوں میں ہیں۔ ندیم نے یہاں مقامی تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپنی فرنچائز کپتان سرفراز کے حوالے سے رائے دی۔“انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں رضوان نے پاکستان کے لیے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے جبکہ سرفراز نے پاکستان کی بہت خدمت کی ہیں اللہ رضوان کو کامیابی دے لیکن سرفراز کے ساتھ جو ہو رہا ہے سب دیکھ رہے ہیں انہوں نے دونوں کھلاڑیوں کو ساتھ میں کھلانے کا مشورہ بھی دیا۔
Sharing is caring!