“بابر اعظم کی کپتانی مقدس گائے کی طرح بنا دی ہے” پچھلے سال ہم سیمی فائنل بابر کی کپتانی کی وجہ سے ہارے، محمد حفیظ بابر اعظم کو کھری کھری سنانے لگے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئٹنی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے بھارت کے ہاتھوں سنسنی خیز مقابلے میں شکست کے بعد بابر اعظم کی کپتانی پر سوالات اٹھادیے۔ محمد حفیظ نے سرکاری ٹی وی کے ورلڈکپ اسپیشل شو میں گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ ‘ہمارے یہاں مقدس گائے بنادی جاتی ہے کہ اس پر بات نہیں کرسکتے، ایسے ہی بابر کی کپتانی کو مقدس گائے بنادیا گیا ہے ‘۔
انہوں نے کہا کہ لگاتار تیسرے بڑے میچ میں بابر کی کپتانی کی خامیاں نظر آئی ہیں اور ہم یہ کہتے ہیں کہ 32 سال کی عمر میں وہ سیکھ جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ، آپ کپتان ہیں تو آپ نے ذمہ داری لینی ہے ، یہ نہیں کہہ سکتے کہ میں سیکھ رہا ہوں۔گزشتہ سال ٹی ٹوئٹنی ورلڈکپ کا سیمی فائنل ہارے اس میں بھی کپتانی کی خامیاں نظر آئیں۔
Sharing is Caring