دلچسپ و عجیبکہانیاں

”بیٹی قیمتی یا زمین؟ بیٹے نے لاجواب کردیا“

بوڑھے باپ نے اپنے سب بیٹوں کو بلایا- سارے بیٹے آس پاس بیٹھ گئے- ایک نظر سب پر ڈالی اور کہنے لگا-“ میں اپنی زندگی گزار چکا ہوں٬ اس سے پہلے کہ آنکھیں بند ہوجائیں اپنی جائیداد تم میں تقسیم کر کے جاؤں گا“-“

سب کو اچھا خاصہ ملے گا مگر یہ تمہاری ذمہ داری ہے کہ تم اپنی بہنوں کو مجبور کرو کہ وہ اپنےحق سے دستبردار ہوجائیں — ورنہ —- “- “ ورنہ کیا ہوگا ابا جان “ سب سے چھوٹا بیٹا پوچھ بیٹھا-بوڑھے باپ کے چہرے پر کئی تلخ لہریںآئیں اور گزر گئیں٬ خشک ہونٹوں پر زبان پھیر کر بولاورنہ تمہارے باپ کی زمین غیروں میں چلی جائے گی“-چھوٹا ذرا خودسر سا تھا پوچھنے لگا “ابا جان بیٹی کو جائیداد سے حق دینا کا حکم تو خدا کا ہے

کیا خدا کو یہ علم نہ تھاکہ بیٹی کو حصہ دینے سے زمین غیروں میں چلی جائے گی؟“ کمرے میں خاموشی چھا گئی-کسی کے کچھ بولنے سے پہلے وہ پھر بول اٹھا “بیٹی کو زمین دیتے ہوئے آپ کو لگا کہ زمین غیروں میں چلی جائے گی مگر دامادکو بیٹی دیتے ہوئے آپ نے کیوں نہ سوچا کہ بیٹی غیروں میں چلی جائے گی

Sharing is caring!

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button