Islamic

جب بیگم نے اسپتال میں ہاتھ ہلایا تو محسوس ہوگیا کہ اب وہ جارہی ہیں۔۔ بیوی کے انتقال کے بعد مظہر عباس پر کیا بیتی؟

جب بیگم نے اسپتال میں ہاتھ ہلایا تو محسوس ہوگیا کہ اب وہ جارہی ہیں۔۔ بیوی کے انتقال کے بعد مظہر عباس پر کیا بیتی؟

“بیگم کو کبھی کبھار معدے میں تکلیف ہوتی تھی لیکن پھر کسی کے مشورے پر چیک اپ کروایا تو پتہ چلا ان کا جگر خراب ہوگیا ہے۔ اب بیگم کے انتقال کو ڈیڑھ سال گزر چکا ہے لیکن یقین نہیں آتا کہ وہ ہم میں موجود نہیں“

یہ کہنا ہے مظہر عباس کا جن کی بیگم ارم مظہر کا انتقال تقریباً ڈیڑھ سال پہلے ہوا ہے۔ خواتین کے مقابلے میں مردوں کی جیون ساتھی کے دنیا سے چلے جانے کے بعد ان پر جو گزرتی ہے اس موضوع پر گفتگو

معاشرے میں بیوہ خواتین کو ایسے کڑے وقتوں میں آس پاس کے لوگ اور رشتے دار سہارا دیتے ہیں لیکن جن مردوں کی بیویاں انتقال کرجائیں کیا کوئی ان کی بھی مدد کرتا ہے؟ اس سوال کے جواب میں مظہر نے کہا کہ اہلیہ کے وصال کے بعد جب وہ کسی چھوٹے موٹے کام کے لئے باورچی خانے جاتے تھے تو لوگ کہتے تھے کہ اب آپ کو دوسری شادی کے بارے میں سوچنا چاہئیے۔ مظہر عباس کہتے ہیں لوگوں کو اس حوالے سے تھوڑا حساس ہونے کی ضرورت ہے کیوں کہ جس کی زندگی ہے وہی اپنے حالات کو مدنظر رکھ کر بہتر فیصلہ کرسکتا ہے اور لوگوں کے اس طرح کے مشورے اکثر دل دکھانے کا سبب بنتے ہیں۔ اہلیہ کی یادوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے مظہر عباس نے بتایا کہ یادیں تو بہت سی ہیں لیکن انھوں نے یادگار کے طور پر مرحومہ کی دوائیں اپنے پاس رکھی ہوئی ہیں جبکہ ان کی بیٹیاں جو ماں سے بہت زیادہ قریب تھیں اس بارے میں بات نہیں کرپاتیں اور کہتی ہیں کہ وہ ہماری دوست تھیں اسی وجہ سے ماں کی بہت سی چیزیں انھوں نے سنبھال کر رکھی ہیں۔

Sharing is caring!

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button