sportsدلچسپ و عجیب

میں ریٹائرمنٹ کے بارے میں بالکل نہیں سوچ رہا! ہر طرح کے حالات میں کھیلنے کے لئے تیار ہوں۔۔ شعیب ملک کب ریٹائرمنٹ لیں گے؟ خود ہی بتا دیا

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سینئر پرو کرکٹر شعیب ملک نے بیان دیا ہے کہ وہ ریٹائرمنٹ کے بارے میں نہیں سوچ رہے اور پوری طرح فٹ ہیں۔ صحافی نے سوال کیا کہ آپ کو دل کر رہا ہے 2022 کا ورلڈ کپ کھیلنے کا؟ تو جواب میں شعیب ملک نے کہا کہ ان باتوں کا جواب میں جب دوں اگر میں اپنی کرکٹ سے تنگ آجاؤں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں اپنی فٹنس پر کافی کام کر رہا ہوں اور جو فٹنس کی ڈیمانڈ ہوتی ہے بڑی ٹیمز سے مقابلہ کرنے کے لئے وہ فٹنس میرے پاس ہے انہوں نے اپنی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہا کہ میں اس وقت بالکل فٹ ہوں جس دن ریٹائرمنٹ ہوگی سب کو پتہ چل جائے گا۔ سلیکشن کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ میرا کام ہے جہاں مجھے موقع ملے گا جس حال میں بھی ہو وہاں میں کھیلنے کے لئے تیار ہوں۔

انہوں نے کہا کہ سلیکٹ کرنا یا نہ  کرنا پی سی بی، سلیکشن کمیٹی اور ٹیم مینجمنٹ کا کام ہے میرا کام ہے کہ میں فٹ رہوں اور میں کسی کے خلاف نہیں ہوں اور مجھے کسی سے پرابلم نہیں ہے میں مثبت سوچ کا  آدمی ہوں اور یہی میری کامیابی کا راز ہے۔ میرا دل یہی کہتا ہے کہ پاکستان اور اسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل کھیلیں گے۔

Sharing is caring!

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button