sports

بابر سے میری کافی بات ہوتی ہے لیکن میں نے آج تک اس پر پریشر نہیں ڈالا نہ اسے منانے کی کوشش کروں گا کہ مجھے ٹیم میں لے۔۔ شعیب ملک

تفصیلات کے مطابق شعیب ملک نے سماء کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ ان کا ریٹائرمنٹ لینے کا ابھی کوئی پلان نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ سلیکٹ کرنا یا نہ  کرنا پی سی بی، سلیکشن کمیٹی اور ٹیم مینجمنٹ کا کام ہے میرا کام ہے کہ میں فٹ رہوں اور میں کسی کے خلاف نہیں ہوں اور مجھے کسی سے پرابلم نہیں ہے میں مثبت سوچ کا  آدمی ہوں اور یہی میری کامیابی کا راز ہے۔ میرا دل یہی کہتا ہے کہ پاکستان اور اسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل کھیلیں گے۔

انہوں نے بابر اعظم سے دوستی کے حوالے سے کہا کہ میری بابر سے بات کافی ہوتی رہتی ہے لیکن پہلے کافی زیادہ تھی میں یہ سمجھتا ہوں کہ جب بندہ کپتان بن جائے تو اس کو اپنی ایک سپیس دینا چاہیے کیونکہ آپ پر کافی پریشر بھی ہوتا ہے اور آپ مصروف بھی ہو جاتے ہیں میں بھی اس سے گزر چکا ہوں۔ اور میں نے آج تک بابر پر کبھی پریشر نہیں ڈالا اور نہ کبھی ڈالوں گا اور نہ اس کو منانے کی کوشش کروں گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں اپنی فٹنس پر کافی کام کر رہا ہوں اور جو فٹنس کی ڈیمانڈ ہوتی ہے بڑی ٹیمز سے مقابلہ کرنے کے لئے وہ فٹنس میرے پاس ہے انہوں نے اپنی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہا کہ میں اس وقت بالکل فٹ ہوں جس دن ریٹائرمنٹ ہوگی سب کو پتہ چل جائے گا۔ سلیکشن کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ میرا کام ہے جہاں مجھے موقع ملے گا جس حال میں بھی ہو وہاں میں کھیلنے کے لئے تیار ہوں۔

Sharing is caring!

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button